Wasif Ali Wasif Quotes
انسان چار طرح کے ہوتے ہیں۔۔۔۔
ایک شخص، وہ جانتا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ وہ جانتا ہے۔ وہ عالم ہے اس سے سیکھو۔
ایک شخص، نہیں جانتا، لیکن وہ جانتا ہے کہ وہ نہیں جانتا ہے۔ وہ طالب علم ہے اسے سکھاؤ۔
ایک شخص، جانتا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ جانتا ہے وہ سویا ہوا ہے اسے جگاؤ۔
ایک شخص، نہیں جانتا، اور وہ یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ نہیں جانتا۔ وہ جاہل ہے اس سے بچو۔
باز اور شکروں کی موجودگی کے باوجود چڑیا کے بچے پرورش پاتے رہتے ہیں۔ آندھیاں سب چراغ نہیں بجھا سکتیں۔ شیر دہاڑتے رہتے ہیں اور ہرن کے چھوٹے چھوٹے خوبصورت بچے کلیلیں بھرتے رہتے ہیں۔ یہ سب مالک کے کام ہیں۔ اس کی پیدا کردہ مخلوق اپنے اپنے مقرر شدہ طرز عمل سے گزرتی ہی رہتی ہے۔ فرعون نے سب بچے ہلاک کر دیئے، مگر وہ بچہ بچ گیا۔ یہ سب قدرت کے کام ہیں۔ زمانہ ترقی کر گیا لیکن مکھی، مچھر، اور چوہے اب بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جراثیم کش دوائیں نئے جراثیم پیدا کرتی ہیں۔ طب مشرق و مغرب میں بڑی ترقی ہوئی، بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا۔ انسان کل بھی دکھی تھا اور آج بھی سوکھی نہیں۔ علاج، خالق کے قرب میں ہے۔ لوگ کیوں نہیں سمجھتے
نگاہ کمزور ہو جائے تو پتہ چلتا ہے کہ نظارے کی قدر کیا ہوتی ہے۔ جب تک نگاہ قائم ہے، دنیا کے نظاروں کا شکر کے ساتھ استقبال کرلو۔ جب تک ذہن موجود ہے، دنیا کو غور سے دیکھ لو اور کائنات پر غور کرتے جاؤ، جب تک دل موجود ہے، کچھ دلبری کے کھیل کرتے جاؤ، صحت موجود ہے، تو خدمت کرتے جاؤ، کیونکہ موجود اور لاموجود برابر چلتا ہے، دنیا میں ہونا اور نہ ہونا ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔ اس لیے اپنے فن کے ساتھ، اپنے علم کے ساتھ، اپنے حاصل کے ساتھ، اور اپنی زندگی کے ساتھ دوسروں کی مدد کرتے جاؤ، یہی بری کافی بات ہے۔
دعا پر اعتماد ہی نیکی ہے۔ جب ہم تنہائی اور خاموشی میں دعا مانگتے ہیں تو ہم اس یقین کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارا اللہ تنہائی میں ہمارے پاس ہے اور وہ خاموشی کی زبان بھی سنتا ہے۔ دعا میں خلوص آنکھوں کو پرنم کر دیتا ہے اور یہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ہیں۔
محبّت کوشش یا محنت سے حاصل نہیں ہوتی، یہ عطا ہے، یہ نصیب ہے، بلکہ یہ بڑے ہی نصیب کی بات ہے۔ زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہی ہے۔ محبت سے آشنا ہونے والے کی زندگی نثر سے نکل کر شعر میں داخل ہو جاتی ہے۔ وہ ہنستا ہے بے سبب روتا ہے محبت میں داخل ہونے والا ہر داستان الفت کو کم و بیش اپنا ہی قصہ سمجھتا ہے۔ وہ اپنے غم کا عکس دوسروں کے افسانوں میں محسوس کرتا ہے۔
خاموش انسان، خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں خاموشی خود ایک راز ہے اور ہر صاحب اسرار خاموش رہنا پسند کرتا ہے۔ خاموشی دانا کا زیور ہے اور احمق کا بھرم۔ خاموشی میں عافیت ہے۔ زیادہ بولنے والا انسان مجبور ہو جاتا ہے کہ سچ اور جھوٹ کو ملا کر بولے۔ اس کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ سوچ سکے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا۔
مجبور ہونا کوئی بری بات نہیں اور سچ پوچھو تو مجبور ہونا کوئی اچھی بات بھی نہیں مجبور ہونا صرف سچی بات ہے۔ انسان مجبور ہے۔ انسان مجبوری توڑنا چاہتا ہے اور فطرت اسے مجبور رکھنا چاہتی ہے۔ دونوں اپنے اپنے راستے پر مجبور ہیں۔ صرف انسان ہی نہیں، کائنات کا ذرہ ذرہ اپنے اپنے حصار میں مجبور ہے۔ ستارے اپنے اپنے مدار میں مجبور ہیں۔ سورج طلوع و غروب کے عمل میں مجبور ہے۔ دریا کی روانی گویا اس کی مجبوری ہے، پرندوں کی پرواز، مچھلی کا تیرنا، ہواؤں کا چلنا، بارش کا برسنا یہ سب مجبوری ہی مجبوری ہے۔
2 Comments
Wasif Ali Wasif is a great person....
ReplyDeleteBest Quotes About Life.....
❤❤❤
ReplyDelete