Bachon Ki Zahanty | Qasim Ali Shah | Urdu Quotes

 ذہانتوں کی اقسام

والدین کو پتہ ہونا چاہئے کہ بچوں میں صرف ایک ذہانت نہیں پائی جاتی بلکہ نو طرح کی ذہانتیں پائی جاتی ہیں۔ دنیا میں کوئی شخص نالائق نہیں ہوتا۔ ہر شخص لائق ہے۔ صرف یہ دیکھنا ہے کہ وہ کس شعبے میں ذہین ہے۔ ہم ایک ایسا پیمانہ لیتے ہیں جس سے بالکل اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے فاصلے کو لیٹر سے مانپا جائے۔ 

ذہانت ماپنے کا آلہ

یہ ذہانتیں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ نو طرح کی ذہانتوں کو ماپنے کے لئے ہمیں نو طرح کے پیمانوں کا استعمال کرنا پڑے گا۔ اگر ہم ایک پیمانے کو کسی ایسی ذہانت پر لگائیں گے جس پر وہ نہیں لگتا تو یقینی بات ہے کہ وہ شخص ہمیں نالائق لگے گا، حالانکہ ممکن ہے وہی شخص ایک مکمل شاہکار ہو۔
بعض اوقات ہم بچے کو اس کی پڑھائی کی وجہ سے اس کی ذہانت کا اندازہ لگا رہے ہوتے ہیں جبکہ ہم ان ذہانتوں کو نہیں جانتے جو اس میں یاداشت کے علاوہ بھی پائی جاتی ہیں۔ ممکن ہے کہ دوسری ذہانتیں بہت زیادہ اچھی ہوں اور قدرت نے اس کا نصیب اور کامیابی دوسری ذہانتوں کے ساتھ جوڑی ہو۔ 


اپنی تحقیق

ہم لوگ اپنے مستقبل کے لیے نجومیوں اور عالموں کے پاس جاتے ہیں لیکن ان کے پاس جانے سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ ہم خود اپنی تحقیق کریں۔ علم میں اتنی طاقت ہے کہ علم جہالت کو ختم کر دیتا ہے۔ اگر ہم یہ تحقیق کریں تو ہمیں اپنا مستقبل بھی اچھا لگے گا کیونکہ ہمیں اپنی صلاحیت کا پتا ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا مستقبل ہماری صلاحیت کے ساتھ جڑا ہے جبکہ صلاحیت کا تعلق ہماری فطری ذہانت کے ساتھ ہے۔

Post a Comment

0 Comments